آپ کی یاد آتی رہی رات بھر - مخدوم محی الدین

فرخ منظور

لائبریرین
آپ کی یاد آتی رہی رات بھر از مخدوم محی الدین : پلے بیک: چھایا گنگولی فلم: گمن

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=T4etNvbAFgM[/ame]

آپ کی یاد آتی رہی رات بھر
چشمِ نم مسکراتی رہی رات بھر

رات بھر درد کی شمع جلتی رہی
غم کی لو تھرتھراتی رہی رات بھر

بانسری کی سریلی سہانی صدا
یاد بن بن کے آتی رہی رات بھر

یاد کے چاند دل میں اُترتے رہے
چاندنی جگمگاتی رہی رات بھر

کوئی دیوانہ گلیوں میں پھرتا رہا
کوئی آواز آتی رہی رات بھر
 
زونی

محفلین
آپ احمد جہانزیب والا ہی سنا کریں یہ والا سن کر کہیں اچھی موسیقی سننے کی عادت نہ پڑ جائے - :grin:

ہاہا اب میں کیا کہوں فرخ بھائی یہ عادت تو شاید وراثت میں ملی ہوئی ھے:grin: یہ اور بات ھے کہ میں موسیقی کو زمان و مکاں کی قید سے آزاد کر کے سنتی ہوں;)
 
فرخ منظور

لائبریرین
ہاہا اب میں کیا کہوں فرخ بھائی یہ عادت تو شاید وراثت میں ملی ہوئی ھے:grin: یہ اور بات ھے کہ میں موسیقی کو زمان و مکاں کی قید سے آزاد کر کے سنتی ہوں;)

کہیے کہیے مجھے برا کہیے :) - لیکن اگر آپ موسیقی زمان و مکان کی قید سے آزاد ہوکر سنتیں تو یقینا" پرانی اور کلاسیکی موسیقی سنتیں- لیکن آپ کو تو ہر گانے کا آج کا ورژن پسند ہے - یعنی پاپ موسیقی (گناہ گار موسیقی) والا - ;)
 
بتاؤں کیا کہ میرا مدعا یوں بھی ھے اور یوں بھی;)

زمان و مکاں کی قید سے آزادی کا یہی مطلب تھا کہ ہر دور کی موسیقی سنتی ہوں بلکہ موسٹلی تو کلاسیکل ہی سنتی ہوں جس میں زیادہ تر تو آپکے زمانے کی ہوتی ھے:grin: آپکو حیرت ہو گی کہ فلمیں تو شاید میں سال میں ایک دو ہی دیکھتی ہوں لیکن انڈین اور پاکستانی اولڈ میوزک کافی سنا ہوا ھے ،لیکن نئے گانے والوں میں بھی کئی لوگوں کی گائیکی کلاسیکل بیسڈ ھے جو یقیناً اچھا گا رہے ہیں۔
:)
 
میں جب ساتویں جماعت میں تھا تو 1952 کے گانے سنا کرتا تھا جیسا قیصرانی نے پوسٹ کیا ہے "ہم تم یہ بہار" اس حساب سے تو میری عمر صرف 400 سال ہے - ;)
 
Top